Saturday, April 20, 2024

آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی

آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی
July 14, 2015
راولپنڈی(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کی جانب  ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ بیمار ہوں جلد حاضر نہیں ہوسکتا،لمبی تاریخ دیدیں۔ احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ اپنے ساتھ معاون وکیل کا بندوبست کریں فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا ایک گواہ فوت ہوچکا ہے ایک گواہ عمرے پر ہے،جبکہ دوسرے کے گھر کا پتہ معلوم نہیں ہے اور معاون وکیل کا بھی بندوبست کررہے ہیں۔ عدالت نے گواہوں کو دوبارہ طلبی کے ثمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی ۔