Thursday, April 18, 2024

آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے
October 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے۔ پلیٹ لیٹس میں 21,000 کی کمی، مجموعی تعداد 90 ہزار رہ گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 23 اکتوبر کو آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی، میڈیکل بورڈ آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی کمی کے باوجود پرامید ہے، عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے۔ چار رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کی ادویات تجویز کر دیں ۔پلیٹ لیٹس میں کمی زیر استعمال بعض ادویات کا رد عمل ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے آصف زرداری کی عارضہ قلب کی ادویات میں ردو بدل پر غور کیا جا رہا ہے۔