Thursday, April 18, 2024

آصف زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات92 نیوز نے حاصل کر لیں

آصف زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات92 نیوز نے حاصل کر لیں
December 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے  اثاثوں کی کل مالیت 75 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد ہیں۔ ملک میں ان کی 22 جائیدادیں ہیں جبکہ دبئی میں 9 کروڑ 97 لاکھ روپے کا پلاٹ بھی ہے۔ نوابشاہ میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کے گھر، ڈی ایچ اے کراچی میں ساڑھے آٹھ لاکھ کے پلاٹ، کلفٹن میں 11 کروڑ کی مالیت کے پلاٹ اور گھر کے مالک ہیں۔ نوابشاہ میں 6 لاکھ، 30 ہزار مالیت کی 19 ایکٹر،8 لاکھ، 2 ہزار کی 96 ایکٹراراضی  جبکہ 478 ایکٹر زرعی اراضی پر ترقیاتی کام کی مالیت 40 لاکھ، 20ہزار بتائی گئی ۔ لاڑکانہ میں 3 لاکھ، 65 ہزار روپے کی 7 ایکٹر جبکہ 29 لاکھ، 90 ہزار مالیت کی 35 ایکٹر اراضی ظاہر کی گئی۔ ٹنڈو اللہ یار میں 3 لاکھ، 50 ہزار کی 15 ایکٹر اراضی  جبکہ 3 ہزار 286 ایکٹر اراضی پر ترقیاتی کام کی مالیت 54 لاکھ، 65 ہزار اور ایک ہزار 98 ایکٹر اراضی پر ترقیاتی کام کی مالیت  52 لاکھ، 40 ہزار ظاہر کی۔ ڈیرہ روخی میں 4 لاکھ، 20 ہزارکی  9 ایکٹر، چہتر نصرت میں 4 لاکھ، 85 ہزار مالیت کی 54 ایکٹر جبکہ جھنڈو ماڑی میں 100 ایکٹر اراضی کی مالیت 7 لاکھ، 50 ہزار روپے  اور 1837 ایکٹر زمین پر ترقیاتی کام کی مالیت 69 لاکھ ، بدین میں 700 ایکٹر اراضی پر ترقیاتی کام کی مالیت 43 لاکھ، 75 ہزار ظاہر کی۔ آصف زرداری نے ایک کروڑ، 66 لاکھ مالیت کا اسلحہ ، 99 لاکھ مالیت کے گھوڑے ،9 کروڑ کی چھ گاڑیاں اور پاکستان میں بزنس کی مالیت کی ایک کروڑ، 37 لاکھ روپے ظاہر کی جبکہ بیرون ملک کوئی کاروبار ظاہر نہیں کیا۔ سابق صدر کے پاس 42 لاکھ روپے کی جیولری ، 20 کروڑ کی نقدی موجود ہے، ان کے ذمہ کوئی رقم واجب  لاادا نہیں، 2017 میں 26 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔ ان کے خلاف اس وقت نیب کے 6 مقدمات چل رہے ہیں۔