Monday, May 6, 2024

آصف زرداری کیخلاف کیسز اور انکوائریز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ‏کرادی گئی ‏

آصف زرداری کیخلاف کیسز اور انکوائریز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ‏کرادی گئی ‏
May 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب کی جانب سے آصف زرداری کیخلاف کیسز اور انکوائریز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ، نیب انکوائریزاور انویسٹی گیشنزرپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ۔  ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفرعباسی نے رپورٹ جمع کرائی، عدالتی حکم پر آصف  زرداری کے وکلاء کو بھی  رپورٹ کی پیشگی کاپی بھجوا دی گئی۔ آصف زرداری کے خلاف نیب کیسز کی فہرست 92 نیوز نے حاصل کرلی ، نیب رپورٹ کے مطابق پانچ  انکوائریز اور تین انویسٹی گیشنزمیں سابق صدر کاکردارسامنے آیا ہے، ابھی تک ایک کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دوریفرنسز دائر کیے گئے ہیں ، چھ ریفرنسز ابھی انکوائری اور انویسٹی گیشن کے مرحلے میں ہیں۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انویسٹی گیشنز جاری ہیں۔ ادھر اسلام آبادکی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گرفتار ملزمان  پیش ہوئے ۔ ملزم زین ملک بیماری کے باعث عدالت  نہ آ سکے ۔ عدالت  نے آئندہ سماعت پر خواجہ عبدالغنی مجید کو کراچی جیل سے  پیش کرنے کا حکم دیا ، چیئرمین نیب نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ۔