Friday, April 26, 2024

آصف زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں جمع

آصف زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں جمع
December 20, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں جمع کرادی۔ درخواست جمع کرانے  کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان  بولے آصف علی زرداری کے خلاف 62 ون ایف کے تحت ریفرنس جمع کروایا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا آصف علی زرداری کا اپنی جائیداد چھپانا، آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ہم چاہتے ہیں آصف علی زرداری کو نااہل کیا جائے۔ پی ٹی آئی  کی جانب سے  جمع کرائی گئی دستاویزات  کے مطابق اپارٹمنٹ پانچ لاکھ تیس ہزار ڈالر 16 نومبر 2006 میں خریدا گیا اور 12 جون 2007 کو آصف زرداری کے نام ٹرانسفر ہوا۔ یہ اپارٹمنٹ ڈینٹن لوئی پیپلز اور میری این پیپلز نے بیچا۔ آصف علی زرداری نے اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے مہران شاہ نامی شخص کو 7 جون 2007 کو  جنرل پاور آف اٹارنی دی۔