Thursday, April 25, 2024

آصف زرداری کیخلاف 80 سے زائد افراد گواہ ،کئی وعدہ معاف گواہ بھی ہیں ‏

آصف زرداری کیخلاف 80 سے زائد افراد گواہ ،کئی وعدہ معاف گواہ بھی ہیں ‏
June 11, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) آصف زرداری کیخلاف مقدمات میں  80 سے زائد گواہ موجود ہیں جن میں سے متعدد  وعدہ معاف گواہ ہیں ، نیب نے 12 سے زائد ریفرنس تیار کرلیے گئے۔ اندرون و بیرون ملک کس کے ذریعے رقم جاتی اورکون وصول کرتا تھا ،انویسٹی گیشن چارٹ موجود ہے ، کئی کمپنیزاورنام بھی سامنے آئے جنہیں علم نہیں تھا منی لانڈرنگ کا کام کس کیلئے کررہے ہیں۔ آصف زرداری کی گرفتاری میں کس نے کیا کردار ادا کیا،92نیوز نے کھوج لگا لیا،ذرائع کے مطابق زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر مقدمات میں 80سے زائد افراد نے گواہی دی۔ روزنامہ 92 نیوز میں شائع خبر کے مطابق ان افراد میں سے کئی وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ منی لانڈرنگ،جعلی بینک اکاؤنٹس اور دیگر معاملات میں ایک درجن سے زائد ریفرنس بھی تیار ہیں۔ تحقیقات میں کئی کمپنیز اور ایسے نام بھی سامنے آئے ہیں جنہیں علم ہی نہیں تھا کہ وہ منی لانڈرنگ کس کیلئے کر رہے ہیں،قریبی دوست ہمسایہ ملک کی ایک معروف کاروباری شخصیت کا منی لانڈرنگ میں زرداری کی مدد کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے انوسٹی گیشن چارٹ بھی بنا رکھا ہے جس میں منی لانڈرنگ سے متعلق سب کچھ بتایا گیا ہے،انوسٹی گیشن چارٹ کے مطابق بیس ایسے افراد ہیں جو مختلف اکاؤنٹس میں سے پیسے نکالتے تھے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہونے والے سابق صدر پر منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں،جس میں زرداری کے خلاف باقاعدہ طور پر ریفرنس تیار ہیں جن میں بیس افراد کے نام سامنے آچکے ہیں۔