Thursday, April 25, 2024

آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں پیپلزپارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں پیپلزپارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
December 19, 2018
کراچی (92 نیوز) آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ ذرائع نے بتایا اجلاس میں سینئر رہنمائوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ وزیراعظم خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ ستائیس دسمبر کو نوڈیرو میں سی ای سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بینظیربھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی عوامی جلسوں میں شرکت کریں گی۔ صنم بھٹو دو روز قبل لندن سے کراچی پہنچی ہیں۔