Friday, April 19, 2024

آصف زرداری کی کل پیشی اور ممکنہ گرفتاری پر پیپلزپارٹی کی حکمت عملی تیار

آصف زرداری کی کل پیشی اور ممکنہ گرفتاری پر پیپلزپارٹی کی حکمت عملی تیار
December 20, 2018
کراچی (92 نیوز) آصف علی زرداری کے خلاف متوقع صورتحال پر پارٹی قیادت نے حکمت عملی تیار کر لی۔ مرکزی رہنماوں ارکان اسمبلی کو کراچی بلا لیا گیا۔ جیالے 21 دسمبر کو بینکنگ کورٹ کے باہر قیادت سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ پیپلزپارٹی قیادت کا فیصلہ ہے کہ ممکنہ عدالتی فیصلے کے تناظر میں کارکنان کو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ستائیس دسمبر تک ملک گیر رابطہ کو تیز کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی چھبیس دسمبر کو نوڈیرو میں طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ ذرائع نے بتایا اجلاس میں سینئر رہنمائوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور اس حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرنے کی تجویز بھی دی۔ وزیراعظم خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ ستائیس دسمبر کو نوڈیرو میں سی ای سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بینظیربھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی عوامی جلسوں میں شرکت کریں گی۔ صنم بھٹو دو روز قبل لندن سے کراچی پہنچی ہیں۔