Friday, April 19, 2024

آصف زرداری کی ڈاکٹرعاصم سے وطن واپسی کے بعد تیسری ملاقات

آصف زرداری کی ڈاکٹرعاصم سے وطن واپسی کے بعد تیسری ملاقات
January 7, 2017

 کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے  ڈاکٹر عاصم حسین سے وطن واپسی کے بعد تیسری ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق دہشتگردوں کو علاج معالجے میں سہولت کاری  اور کرپشن کے متعدد کیسوں میں زیرحراست ڈاکٹر عاصم حسین سے سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کے بعد تیسری مرتبہ آج ملاقات کی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم سے یہ ملاقات کراچی کے اسپتال کارڈیو میں ہوئی ہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں ۔ اس اہم ملاقات میں سابق صدر نے ان کی خیریت دریافت کی ہےاور ڈاکٹروں سے بھی ان کو دی جانیوالی طبی سہولتوں کی تفصیلات لی ہیں ۔ذرائع کےمطابق اس  ملاقات میں ڈاکٹرعاصم کو آصف زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ان کی ضمانت کروائی جائے گی ۔