Thursday, May 9, 2024

آصف زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں احتساب عدالت طلبی

آصف زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں احتساب عدالت طلبی
January 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 12فروری کو طلب کرلیا، نیب نے سابق صدر کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا تھا۔ آصف زرداری کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں، ایک اور ریفرنس میں احتساب عدالت سے بلاوا آگیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 12 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ نیب نےسابق صدر کو ضمنی ریفرنس میں نامزد کیا تھا،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کے دوران نوٹس جاری کئے،آصف زرداری کے علاوہ انچارج نوڈیرو ہاؤس ندیم بھٹواور شریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی طلب کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلے ہی طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہیں، پمز کے بعد کراچی کے اسپتال میں بھی زیرعلاج رہے تاہم صحت بہتر ہونے پر گھر منتقل کردیا گیا تھا، اس وقت بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔