Thursday, April 25, 2024

آصف زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوچکا ، وقت کا تعین پارٹی کریگی : بلاول بھٹو

آصف زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوچکا ، وقت کا تعین پارٹی کریگی : بلاول بھٹو
November 21, 2016

 لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  آصف زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا وقت کا تعین پارٹی کرے گی  چاچا عمران کے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ابھی توجہ بڑے مسائل کی طرف ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما اشرف بھٹی کے گھرمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی توجہ جمہوریت، انصاف، دہشت گردی  اورسی پیک جیسے مسائل پر ہے وہ ان مسائل پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے لاہور کا موسم بہتر رہے گا۔ کراچی یا لیاقت باغ راولپنڈی کا فیصلہ پارٹی  کرے گی۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اس حوالے سے میرٹ پر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ برادری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان صرف نون لیگ پلان ہے۔ وزیرداخلہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔