Monday, May 13, 2024

آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست  کل سماعت کیلئے مقرر
January 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست  کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کل پاکستان تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار ور  خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف اثاثےچھپانے  پر نا اہلی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور نےسپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی  کی درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں  عدالت سے 7 جنوری کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔