Saturday, April 20, 2024

آصف زرداری کی شہبازشریف کیساتھ قومی اسمبلی میں انٹری نے سب کو حیران کردیا

آصف زرداری کی شہبازشریف کیساتھ قومی اسمبلی میں انٹری نے سب کو حیران کردیا
October 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستانی سیاست کے دو اہم کھلاڑیوں نے آج سب کو حیران کردیا، ماضی میں ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے والے ایک ساتھ اسمبلی ہال میں داخل ہوئے  تو سبھی دیکھتے رہ گئے، آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے ملاقات تو ہوئی مگر اے پی سی  پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ قومی اسمبلی میں آمد کے وقت  شہباز شریف  اور آصف زرداری ایک دوسرے کو  آگے چلنے کو کہتے رہے ۔ شہباز شریف اور آصف زرداری کی اسمبلی ہال میں اکٹھے انٹری نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا ۔ ماضی میں شہباز شریف بھرے جلسوں میں اعلان کرتے رہے کہ کرپشن کنگ کو سڑکوں پر  نہ گھسیٹا تو نام بدل دینا۔ دوسری طرف  آصف زرداری تخت لاہور  اور شریف برادران پر تنقید کرتے نہیں تھکتے تھے ۔ تاہم آصف زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی کے موقع پر کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات تو ہوئی مگر اے پی سی پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی  ۔