Friday, March 29, 2024

آصف زرداری کی سپریم کورٹ کے 29اگست کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست

آصف زرداری کی سپریم کورٹ کے 29اگست کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست
September 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سپریم کورٹ کو بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات دینے سے گریزاں  ہیں  ، آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے نظر ثانی درخواست دائر کر دی  اور کہا کہ  عدالت کا حکم آرٹیکل 4، 175 اور 187 کی خلاف ورزی ہے ۔ سپریم کورٹ میں سابق صدر کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائک نے نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے آصف علی زرداری نیب کیسز سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ، کسی بھی قانون کے تحت کسی شخص سے اس کے ماضی کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مانگی جاسکتی ۔ درخواست کے مطابق انکم ٹیکس قانون پانچ سالہ اثاثوں کے جائزے کی اجازت دیتا ہے جبکہ الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار سے اس کے اور اس کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیل مانگی جاسکتی ہیں ۔ اثاثوں کی تفصیلات مانگنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت نے 2007 سے اثاثوں کی تفصیل مانگ کر اختیار سے تجاوز کیا ،عدالت کا حکم آرٹیکل 4، 175 اور 187 کی خلاف ورزی ہے ۔