Friday, April 26, 2024

آصف زرداری کی دھواں دھار تقریر کے بعد پارٹی رہنما بے چارے وضاحتیں دیتے دیتے تھک گئے

آصف زرداری کی دھواں دھار تقریر کے بعد پارٹی رہنما بے چارے وضاحتیں دیتے دیتے تھک گئے
July 12, 2015
کراچی(92نیوز) جو گرجتے ہیں وہ  برستے نہیں  آصف زرداری نے تقریر  تو  خوب دھواں دھار کی لیکن میدان میں ڈٹے رہنے کے  بجائے فوری ملک سے چلے  گئےجبکہ  پیپلز پارٹی کےرہنما وضاحتیں دیتے  تھک  گئےاسی دوران  رینجرز  نےسندھ میں بدعنوان عناصر کے  گرد  گھیرا  تنگ کیاتو پیپلز پارٹی سٹپٹا گئی    بڑے  سائیں  نے تو  احتجاجاً مراسلہ بھی    لکھ ڈالا لیکن جناب  اس کا کیا فائدہ  رینجرز کو اختیارات  تو آپ نے ہی دئیےتھےآپ کی  کرپشن  بے نقاب ہونے لگی، تو آپ میٹھا میٹھا  ہپ  ہپ  اور کڑوا  کڑوا  تھو تھو کرنے لگے ور  جب  رینجرز کے خصوصی  اختیارات کی مدت ختم ہونے کے  قریب آئی  تو پیپلزپارٹی نے معاملے کو اسمبلی میں لے جانے کی  بات کی لیکن  پھر خود  ہی سائیں  ٹھنڈے  پڑ گئے ۔ اپنی ہی کہی  بات سے پھر  گئے اور  رینجرز کے اختیارات  کی  توسیع کردی یہی  نہیں  بلکہ  چیئرمین بلاول  بھٹو نے  اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے  سکیورٹی  حکام کو یقین دہانی  بھی کرادی  کہ   کرپشن،لینڈ مافیا اور دہشت  گردوں کے خلاف کارروائی میں پارٹی ان کا بھر پور ساتھ  دے گی۔ ایسے میں عوامی حلقوں  اور  تاجر برادری کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی قائدین   نےجارحانہ بیانات سے  رینجرز آپریشن کو  کیوں سبوتاژ کیا،  بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے  اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں کو کیوں خراب کیا گیا،ٹارگٹ کلنگ میں واضح کمی آنے پر آپریشن کو منطقی انجام تک  پہنچانے سے  پہلے اسے ختم  کرنے کی باتیں کیوں کی جار ہی ہیں۔