Saturday, April 20, 2024

   آصف زرداری کی دوریفرینس میں بریت چیلنج

    آصف زرداری کی دوریفرینس میں بریت چیلنج
December 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی احتساب عدالت نے دو نیب ریفرنسزایس جی ایس اور کوٹیکنا  میں بریت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق نیب نے آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے دو نیب ریفرنسز میں بریت کے فیصلےکو  اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےآصف علی زرداری کو   ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے 24 نومبر2015 کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نےملزم کی بریت کا فیصلہ جلد بازی میں کیا،آصف علی زرداری دونوں نیب ریفرنسز میں قصور وار ہیں لہذا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ آصف زرداری کے خلاف اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیل بھی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے نیب نے گزشتہ روز بھی اپیل جمع کروائی تھی مگر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر اپیل واپس کر دی تھی ۔ آج اعتراضات دور کر کے دوبارہ اپیل جمع کروائی گئی ۔