Saturday, May 4, 2024

آصف زرداری کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

آصف زرداری کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
May 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 مقدمات میں  ضمانت منظور کر لی ۔ ہریش کمپنی کیس میں نیب کی طرف سے طلب کئے جانے پر آصف علی زرداری کو گرفتاری کا ڈر پیدا  تو ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 22 مئی تک منظور کر لی جبکہ 6  مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع دی گئی ۔ نیب پراسیکوٹر نے کہا جس کیس میں گرفتاری ضروری نہیں اس میں رپورٹ جمع کرادیں گے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے لگتا ہے طلبیوں اور ضمانتوں کا سیلاب آرہا ہے،  آصف زرداری اب تک آٹھ درخواستیں دائر کرچکے۔ نیب نے ہریش کمپنی کیس میں آصف زرداری کو کل طلب کر رکھا ہے ، آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جب کہ ہائیکورٹ کے چاروں اطراف کو سیل کردیا گیا۔ علیم خان کی ضمانت پر رد عمل دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ علیم خان کی ضمانت پر رہائی خوش آئند ہے ،نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔ سابق صدر کا کہنا تھ اکہ ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں، پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔