Thursday, April 25, 2024

آصف زرداری کی بے نظیر بھٹو کی برسی پر واپسی کے امکانات معدوم

آصف زرداری کی بے نظیر بھٹو کی برسی پر واپسی کے امکانات معدوم
December 21, 2015
  کراچی(92نیوز)آصف زرادری نے پاکستان واپس نہ آنے کے لئے نیا بہانہ تراش لیا پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو مختلف امراض نے گھیر لیا بیماری کے باعث  آصف زرادری بے نظیر کی برسی کی تقریب  میں شریک نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف زرداری  کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیماریوں کا سامنا کرنے والے آصف زرداری بے نظیر کی برسی میں شریک نہیں ہوں گے سابق صدر شوگر ،دل ،کمر اور گھٹنوں کے امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث  ڈاکٹرز نے زیادہ سفر کرنے سے روک دیا ہے کچھ ہی دن پہلے ہارٹ سرجری بھی کروائی گئی ہے ذرائع کے مطابق  زرداری  وہیل چیئر پر ہیں پاکستان نہیں آسکیں گے۔ عمرہ کی ادائیگی بھی وہیل چیئر پر کی مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بھی سابق صدر کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز آصف علی زرداری کا معائنہ کرتے ہیں ۔ آصف علی زرداری کے اس ہفتے دبئی میں بہت سے ٹیسٹ بھی ہیں  ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے بے نظیر بھٹو کی برسی پر آصف زرداری کے وطن واپس آنے کے امکانات نہیں ہیں  جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی کہا کہ سابق صدر بے نظیر بھٹو کی برسی میں شامل نہیں ہو سکیں گے ذرائع کے مطابق  دورہ سعودی عرب کے دوران آصف زرداری اور رحمان ملک نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں ملاقاتوں کے دوران کوشش کی گئی تھی کہ آصف زرداری کی وطن واپسی کے لیے سعودی گارنٹی حاصل کی جاسکےتاہم سعودی حکام کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی گارنٹی نہیں دی گئی گارنٹی نہ ملنے پر آصف زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا۔