Sunday, September 8, 2024

آصف زرداری کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کیلئے بی بی نے این آر او کیا

آصف زرداری کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کیلئے بی بی نے این آر او کیا
August 29, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) شریک چیئرمین  پیپلز پارٹی آصف زرداری کہتے ہیں کہ مک مکا کہنا دینا بہت آسان ہے ہر کیس کی ایک طویل داستان ہے ۔ مجھ پر کئے گئے تشدد کو خودکشی کا رنگ دیا گیا ۔ ہر کیس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جیل میں بیٹھ کر ہر کیس کا سامنا کیا ۔ مرتضی بھٹو کو قتل کر کے بی بی کی حکومت گرائی گئی ۔

احتساب عدالت میں زیر سماعت آخری ریفرنس سے بری ہونے کے بعد آصف زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ۔صحافیوں سے گفتگو میں آصف زرداری نےکہا کہ ان کے خلاف غیر منصفانہ طورپر مقدمات قائم کئے گئے انہوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ آج بی بی کی روح خوش ہو گی۔

آصف زرداری نے جیل میں کئے گئے تشدد کی داستان بھی سنائی اور بتایا کہ بی بی نے احتجاج کیا تو وزیراعظم ہاؤس میں اُنہیں نظر بند کر دیا گیا کو وزیراعظم ہاؤس نکالا گیا مگر وہ جی ٹی روڈ پر نہیں نکلیں ۔

آصف زرداری نے این آر او کی حقیقت سے بھی پردہ اُٹھایا کہ بے نظیر نے انتخابی اصلاحات کی وجہ سے این آر او کی  بات کی۔  

آصف زرداری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بے نظیر کو نکالا گیا تو اُنہوں نے جی ٹی روڈ پر مارچ نہیں کیا۔  

آصف زرداری  نے مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ شیخ رشید ، کپتان اور جیل کا ذکر بھی خوب کیا۔  

آصف زرداری نے کہا  کہ نوازشریف تو مغل بادشاہ تھے اُنہوں نے پارلیمنٹ میں آنا قبول نہیں کیا ۔ چاہتا تو لاہور میں میاں برادران کو حکومت نہ بنانے دیتا ۔ مجھے نہیں پتا کہ مائنس پارلیمنٹ کیسے چلائی جاتی ہے ۔ ن لیگ سے مذاکرات پارلیمنٹ میں ہی  ہونگے ۔

پیپلزپارٹی نے نہ تو کبھی کرپشن کی اور نہ ہی انتقامی کارروائی کی ہے۔