Sunday, September 8, 2024

آصف زرداری کہتے ہیں نواز شریف گریٹر پنجاب کی بات کر رہے ہیں جو پاکستان کی نفی ہے

آصف زرداری کہتے ہیں نواز شریف گریٹر پنجاب کی بات کر رہے ہیں جو پاکستان کی نفی ہے
August 21, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بہت سے لوگ اُن کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ کے پی میں سونامی ختم ہو گیا ن لیگ کو پہلے پنجاب میں حکومت بنانے دی تھی اب نہیں بناے دیں گے ۔ یہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے ۔ان کے پاس انڈیا سے لوگ کیوں آتے ہیں ۔مشرف کو نہ ہٹاتا تو وہ پھر مارشل لا لگانے والے تھے ۔

نائینٹی ٹو نیوز کے  پروگرام ہو کیا رہا ہے میں بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگ والے گریٹر دعوی کیا کہ کے پی میں سونامی ختم ہو گیا پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بہت سے لوگ اُن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کو ہم نے حکومت بنانے دی تھی اب  ہم بنائیں گے ۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف جی ٹی روڈ سے واپس آئے تو پولیس کے سوا ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگ والے گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں ۔ سرحد پار سے ان کے پاس لوگ آتے ہیں  جبکہ میاں نوازشریف نے کشمیر پر کبھی بات نہیں کی۔

سابق صدر  آصف زرداری نے کہا کہ ن لیگ کو اب اپوزیشن بینچوں پربیٹھنا پڑے گا ۔ مشرف کو ہٹا سکتا تھا اور ہٹا ہے ورنہ وہ دوبارہ مارشالا لگانے والے تھے انکا اپنا پی ایم ہے تو جمہوریت کو کیسے خطرہے اپنا بھائی پنجاب میں ہے۔