Friday, May 17, 2024

آصف زرداری کو کچھ روز زیرمشاہدہ رکھنے کا فیصلہ، آج اینجیوگرافی کی جائیگی

آصف زرداری کو کچھ روز زیرمشاہدہ رکھنے کا فیصلہ، آج اینجیوگرافی کی جائیگی
December 15, 2019
 کراچی ( 92 نیوز) آصف زرداری کراچی کےنجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو مزید کچھ روز مشاہدے میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے آج سابق صدر کی اینجیوگرافی کی جائے گی۔ آصف زرداری کی اینجیو پلاسٹی  بھی کیے جانے کاامکان ہے۔ گذشتہ روز آصف علی زرداری کے کراچی کے نجی اسپتال میں معالجین کے مشورے پر ابتدائی ٹیسٹ مکمل کیے گئے جن کی رپورٹ حوصلہ افزا رہی، جس کے بعد مزید 3 ٹیسٹ لیے گئے۔ این آئی سی وی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر بھی نجی اسپتال آئے۔ نجی اسپتال میں آصف زرداری کیلئے فورتھ فلور پر خصوصی وارڈ بنایا گیا۔ ایس ایس یو کمانڈوز اسپتال کے ساتھ وارڈ کے اطراف بھی تعینات ہیں۔