Wednesday, April 24, 2024

آصف زرداری کو مثانے کی شدید تکلیف کے باعث یورالوجسٹ کو طلب کر لیا گیا

آصف زرداری کو مثانے کی شدید تکلیف کے باعث یورالوجسٹ کو طلب کر لیا گیا
October 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پمز میں زیرعلاج آصف زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو مثانے کی شدید تکلیف کے باعث یورالوجسٹ کو طلب کر لیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہونے سے میڈیکل بورڈ میں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی پمز اسپتال میں طبیعت مزید خراب ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے مثانے کی تکلیف کے باعث یورالوجسٹ طلب کر لیا ۔ سابق صدر کے غدود میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آصف زرداری کی میڈیکل ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویز کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ کمر اور گردن کی تکلیف بھی سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔