Saturday, May 18, 2024

آصف زرداری کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا گیا ، بلاول بھٹو

آصف زرداری کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا گیا ، بلاول بھٹو
March 10, 2020
لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آصف زرداری کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا گیا۔ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےارکان سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائیکورٹ بار کے جمہوریت کیلئے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وکیل قائداعظم نے پاکستان بنایا اور ایک وکیل ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا۔ آمروں نے آئین کو مسخ کیا۔ وکلا آمریت کے سامنے آہنی دیوار بنے رہے۔ پیپلزپارٹی نے مشکلات کے باوجود تین بار حکومت بنائی۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بینظیر بھٹو کو انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کو کہاں ملے گا۔ بینظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز بھی ہونی چاہئیں۔ بلاول بھٹوزرداری سینئرپارٹی رہنما چودھری احمد مختارکی رہائش گاہ بھی گئے اور ان کی عیادت کی۔ انہوں نے احمد مختار کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔