Monday, May 13, 2024

آصف زرداری کرپشن کے جن ہیں جس کی جان آغا سراج جیسے طوطوں میں ہے ، فیاض چوہان

آصف زرداری کرپشن کے جن ہیں جس کی جان آغا سراج جیسے طوطوں میں ہے ، فیاض چوہان
February 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا آصف زرداری کرپشن کے جن ہیں جس کی جان آغا سراج جیسے طوطوں میں ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پکڑ دھکڑ شروع ہوتی ہے تو کرپشن کے پرندے جائے پناہ کی تلاش کرتے ہیں۔ انہوں نے آصف علی زرداری پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان کے وقارمیں اضافہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیب کی تشکیل میں ہمارا کوئی کردار نہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چیئرمین نیب کا تقرر کیا تھا۔