Sunday, May 19, 2024

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سینٹ میں ایم کیو ایم نے ہمارا ساتھ نہیں دیا

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سینٹ میں ایم کیو ایم نے ہمارا ساتھ نہیں دیا
September 22, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کمالیہ آمد پر ن لیگ حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا  کہ نکالے جانے والے کیوں نکالا کا شور مچا رہے ہیں پھر کہیں گے ہمارے جانے سے معیشت گر گئی۔ کہتے ہیں پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو آ کر عدالتوں کا سامنا کریں۔

 پیپلز پارٹی نے آر اوز الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے عمران خان کو مستقبل کا کوچ بھی قرار دے دیا۔

سابق وزیر اطلاعات خالد کھرل کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آصف علی زرداری، صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمرزمان کائرہ ، پارٹی رہنما نواز کھوکھر، رخسانہ بنگش اور فیصل صالح حیات کمالیہ پہنچے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے نہ صرف ن لیگ بلکہ پی ٹی آئی اور پرویز مشرف کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ کہنے لگے صرف سڑکیں بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے اصل ترقی اقصادیات میں بہتری سے آتی ہے۔ نکالے جانے والے اب یہ کہیں گے کہ ہمیں نکالنے سے ملک کی معیشت گر گئی۔

آصف زرداری نے پرویز مشرف کی جانب سے بینظیر قتل کیس کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اتنے بہادر ہیں تو عدالت میں پیش ہوں۔ کمر درد کا بہانہ کرنے والے ناچتے نظر آتے ہیں۔

۔صحافی کی جانب سے عمران خان کے سیاسی مستقبل کے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے عمران خان کو مستقبل کا کوچ قرار دے دیا.

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ڈار صاحب خود فرار ہو گئے اور ملک کو زخمی چھوڑ گئے۔ انہوں نے آئیندہ انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد نہ بنانے کا اعلان بھی کردیا۔