Friday, April 19, 2024

آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، شہباز شریف

آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، شہباز شریف
December 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے ‏زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‏نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں، ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے، ‏سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔