Monday, May 6, 2024

آصف زرداری کا زرداری گروپ سے کوئی تعلق نہیں ، قمر زمان کائرہ

آصف زرداری کا زرداری گروپ سے کوئی تعلق نہیں ، قمر زمان کائرہ
August 27, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  آصف زرداری کا زرداری گروپ سے کوئی تعلق نہیں ، سابق صدر نے عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل خودکو کاروبار سے علیحدہ کر لیا تھا۔ صدارتی امیدوار سے متعلق  قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو متحد کرنے میں نہ پہلے کسر چھوڑی ہے نہ اب چھوڑیں گے ، ہماری کوشش تھی کہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار آئے۔ چودھری منظور نے ن لیگ کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ بتایا جائے کہ ہماری کیا مجبوریاں ہیں ، آصف زرداری پر مقدمات نواز شریف کے دور میں بنائے گئے تھے ۔