Saturday, April 20, 2024

آصف زرداری کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ کیا گیا

آصف زرداری کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ کیا گیا
June 13, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آصف زرداری کی چند دن قبل گرفتاری ہوئی تھی اور آج اسپتال پہنچ گئے۔ آصف زرداری کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقلی کی وجہ دل کی بیماری بنی۔ سابق صدر کو عارضہ قلب کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا  جہاں ڈاکٹرز کے پینل نے آصف زرداری کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کراچی کے اسپتال منتقل کرنے پر بھی اصرار ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر چیک اپ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سابق صدر کی طبی معائنہ معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان نیب نے کہا آصف زرداری کی صحت کیلئے پمز اور پولی کلینک کے ڈاکٹروں پر مشتمل الگ الگ میڈیکل بورڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اعلامیہ میں کہا گیا نیب کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے تھے۔ نیب کی ٹیم میڈیکل بورڈ کی جانب سے مجوزہ ٹیسٹ کروانے کے لئے سابق صدر آصف زرداری کو اسپتال لے کر گئی ہے۔