Monday, May 6, 2024

آصف زرداری پیپلزپارٹی کا وفد لیکر افغانستان روانہ ہو گئے، افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کرینگے

آصف زرداری پیپلزپارٹی کا وفد لیکر افغانستان روانہ ہو گئے، افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کرینگے
May 7, 2015
کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد افغانستان روانہ ہو گیا۔ وفد افغان قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور قیام امن سے متعلق امور پر بات چیت کرے گا۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور فیصل کریم کنڈی شامل ہیں۔ وفد دو روزہ دورے کے دوران افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔ کابل میں افغان قیادت سے ملاقاتوں میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات، خطے میں قیام امن سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وفد جمعہ کو واپس اسلام آباد پہنچے گا۔