Wednesday, May 8, 2024

آصف زرداری پمز منتقل ، طبی معائنہ کیا جائے گا

آصف زرداری پمز منتقل ، طبی معائنہ کیا جائے گا
October 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  ( پمز)   منتقل کر دیا گیا   جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ آصف زردری کے جوڈیشل ریمانڈ میں آج ہی احتساب عدالت نے  12 نومبر تک توسیع کی ہے ۔ احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آٖصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں  12 نومبر تک توسیع کی ۔ ۔ سابق صدر نے جیل میں مشقتی مانگ لیا، سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔