Sunday, May 5, 2024

آصف زرداری ، پرویز مشرف اور ملک قیوم کےخلاف این آر او کیس ختم ہو گیا

آصف زرداری ، پرویز مشرف اور ملک قیوم کےخلاف این آر او کیس ختم ہو گیا
January 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے آصف زرداری ، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این ار او کیس ختم کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آصف زرداری ، پرویز مشرف ، ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے۔ چیف جسٹس نے درخواستگزار سے متعلق استفسار کیا کہ درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کدھر ہیں ؟ ۔ درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ فیروز شاہ گیلانی علیل ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو فریقین نے نوٹس جاری کیے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے۔ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ عدالت نے آصف زرداری پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این ار او کیس ختم کر دیا۔