Saturday, May 18, 2024

آصف زرداری پر گاڑیوں کا کیس ، ایف بی آر نے کل طلب کر لیا

آصف زرداری پر گاڑیوں کا کیس ، ایف بی آر نے کل طلب کر لیا
March 26, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے راڈار پر آ گئے۔ آصف زرداری کے خلاف گاڑیوں سے متعلق کیس کے معاملہ پرایف بی آر نے سابق صدر کو کل طلب کر لیا۔

 آصف زرداری کو 3 لگژری گاڑیوں کی امپورٹ کے سلسلے میں نوٹس بھیجا گیا ہے۔ بطور صدر 2014 میں آصف زرداری کو تین لگژری گاڑیاں تحفے میں ملیں جن کی ڈیوٹی اور ٹیکس 3 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتا تھا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ڈیوٹی اور ٹیکس کی رقم ادا نہیں کی۔

دوسری جانب جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد سے آصف زرداری کو طلبی کا نوٹس ارسال ہو گیا۔ آصف زرداری کو 8 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

 آصف علی زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا گیا جبکہ آصف زرداری کے علاوہ تئیس دیگر ملزمان کو بھی عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔