Thursday, April 25, 2024

آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کئے جانیکا امکان

آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کئے جانیکا امکان
August 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ  اور جعلی اکاؤنٹس  کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،   نیب نے اپنی تفتیش پر مشتمل ریفرنس کی نقول احتساب عدالت کو فراہم کر دیں، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ تفتیشی افسر محمد علی ابڑو نے ریفرنس کی نقول احتساب عدالت میں پہنچا دیں ، منی لانڈرنگ ریفرنس کی نقول آئندہ سماعت پر ملزمان کو فراہم کی جائیں گی، آئندہ سماعت پر آصف زرداری اور فرالن تالپور پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

منی لانڈرنگ ، نیب کو آصف زرداری کیخلاف نئے شواہد مل گئے

ملزمان کو نقول فراہم کرنے کے بعد فرد جرم کی کارروائی کا آغاز ہو گا، منی لانڈرنگ ریفرنس ایف آئی اے کراچی سے نیب اسلام آباد کو منتقل ہوا تھا ،  نیب نے آصف زرداری ، فرالی تالپور کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی۔ جبکہ مجموعی طور پر 30 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ، منی لانڈرنگ ریفرنس پانچ ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر ہے۔

آصف زرداری خود ریمانڈ کی مخالفت نہیں کر رہے ، بلاول بھٹو

دوسری جانب آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے  مختلف ٹیسٹ کئے گئے ، ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے زرداری کو چند روز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر احتساب عدالت نے وکلا کی ٹیم کو آصف زرداری سے ملنے کی اجازت دے دی۔