Monday, May 6, 2024

آصف زرداری وطن واپس کیوں نہیں آ رہے ؟ ذوالفقار مرزا نے وجہ بتا دی

آصف زرداری وطن واپس کیوں نہیں آ رہے ؟ ذوالفقار مرزا نے وجہ بتا دی
December 12, 2015
کراچی (92نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری میری اور ڈاکٹر عاصم حسین کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے۔ حکومت سندھ رینجرز کی مخالفت برداشت نہیں کر سکتی۔ کراچی میں امن کے لیے رینجرز کو فوری اختیارات دینے ہو نگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آئے تو تھے اپنے مقدمے کی پیشی پر مگر میڈیا کو دیکھتے ہی ایک بار پھر سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر دو وجوہات کی بنا پر وطن واپس نہیں آرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے لیے رینجرز کو اختیارات نہیں دے رہی مگر یہ واضح ہے کہ سائیں سرکار رینجرز کی مخالفت بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ اے ٹی سی کے جج کی عدم موجود گی پر ذوالفقار مرزا اور اس کے حامیوں پر فرد جرم ایک بار پھر موخر ہو گئی اور کیس کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کردی گئی۔