Friday, May 17, 2024

آصف زرداری وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے

آصف زرداری وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے
December 14, 2019
کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کراچی آمد کے بعد بلاول ہاؤس پہنچ گئے آصف زرداری وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچے۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی ہمراہ تھیں، بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کابینہ کے ارکان نے استقبال کیا۔ استقبال کیلئے آنے والے جیالوں کی بڑی تعداد بھی ایئر پورٹ لاؤنج میں داخل ہو گئی، سیکورٹی اہلکاروں کےمنع کرنے پر جیالے آپے سے باہر ہوگئے، سیکورٹی اہلکاروں سےتلخ کلامی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔