Wednesday, April 24, 2024

آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا ، نیب کا دعویٰ

آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا ، نیب کا دعویٰ
July 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) آصف زرداری کےخلاف نیا مقدمہ تیار، 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر نیب تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

جعلی اکاؤنٹس کیسز کی تحقیقات میں نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور کیس پکڑ لیا ، نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع  کرائے گئے جواب کی کاپی 92 نیوز کو موصول ہو گئی  جس کے مطابق نیب کو شواہد ملے ہیں کہ سابق صدر نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا،  گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے سٹینوگرافر کے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ کی رقم ادا کی گئی۔

نیب کے مطابق  آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے ،سٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے اور دونوں  کا عارضی پتہ مکان 8 ایف ایٹ اسلام آباد ہی ہے  

نیب نے آگاہ کیا کہ آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھر کا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا  جبکہ سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا۔