Sunday, September 8, 2024

آصف زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو سندھ سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے خط لکھ دیا

آصف زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو سندھ سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے خط لکھ دیا
August 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق صدرآصف زرداری کو بالآخر عوام کی تکلیف کا احساس ہو ہی گیا۔ وزیراعظم کو سندھ سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے خط لکھ ڈالا۔ سابق صدر زرداری کو بھی عوام کا خیال آہی گیا۔ سندھ کے بیشتر شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ پر متحرک ہو گئے اور وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھ ڈالا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت دو ارب چالیس کروڑ بجلی کا بل ادا کر چکی ہے صرف حیسکو کے کچھ واجبات باقی ہیں اس کے باوجود سندھ کے مختلف اضلاع میں بیس، بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ سابق صدر نے خط میں لکھا کہ بدترین گرمی میں اتنی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے اگر بجلی کی یہی صورتحال رہی تو رمضان کی طرح ہیٹ اسٹروک کی سی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سابق صدر نے شکوہ کیا کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی خط لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آصف زرداری نے خط میں مطالبہ کیا کہ چھوٹے بجلی گھروں کے نرخ اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کے ٹیرف کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔