Wednesday, May 15, 2024

آصف زرداری نے نوازشریف کو اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے منالیا

آصف زرداری نے نوازشریف کو اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے منالیا
February 13, 2021

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو ان ہاوس تبدیلی کیلئے قائل کر لیا،مسلم لیگ ن نے ان ہاوس تبدیلی کی آپشن پر پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا عندیہ دیدیا۔

پیپلز پارٹی نے اپنی بات منوا لی!، سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کو ان ہاوس تبدیلی کیلئے قائل کر لیا۔ مسلم لیگ ن نے ان ہاوس تبدیلی کی آپشن پر مکمل حمایت کا عندیہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہونیوالے ٹیلیفونک رابطوں میں فیصلہ ہوا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے قبل ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن استعمال کریگی،نمبر گیم پورے ہونے پر پی ڈی ایم اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اسکی حمایت کریگی۔

ان ہاوس تبدیلی میں ناکامی کی صورت میں پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے انکا کہنا ہے کہ استعفوں کا فیصلہ عوامی ردعمل کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اتحاد میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ان ہاوس تبدیلی،استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کیا جائیگا۔

حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کیلئےتحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطے کیے جائینگے۔