Monday, September 16, 2024

آصف زرداری نے نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے سے صاف انکار کر دیا

آصف زرداری نے نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے سے صاف انکار کر دیا
August 16, 2017

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں پارٹی قیادت سے مشاورت کی اور دوٹوک الفاظ میں نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے سے صاف انکار کردیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کی اور نواز شریف کیساتھ ہاتھ ملانے کو خارج ازامکان قراردے دیا۔

کہتے ہیں نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رابطے کی خواہش۔ آصف زرداری نے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ بننے سے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

کہا جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکهنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا؟ نواز شریف کی مصیبت میں ترجیحات اور ہوتی ہیں، اقتدار کی ترجیحات اور۔

آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقتدارمیں تھے تونوازشریف کو آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ، گرینڈ نیشل ڈائیلاگ کیوں یاد نہیں تھا؟

سابق صدر نے کہا جمہوریت کو نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست کو خطرہ ہے، بلاول میدان میں اتر چکا، پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کریگا۔