Friday, April 26, 2024

آصف زرداری نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا

آصف زرداری نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا
June 26, 2021

لاہور (92 نیوز) طویل عرصے بعد لاہور آنیوالے آصف زرداری کا مشن لاہور مکمل ہو گیا۔ سابق صدر نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا۔

آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کم بیک کیلئے اہم مقاصد حاصل کر لیے۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے کیے۔ حکمران جماعت اور ن لیگ کے اکثر رہنماؤں نے مناسب وقت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی۔

سابق صدر کے دورہ لاہور کے دوران جہانگیر ترین گروپ سے آلائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپا جبکہ سنٹرل پنجاب میں قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضی، چوہدری منظور احمد ،اورنگزیب برکی، قاسم ضیاء کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیر الیکشن کمپین کے بعد بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی لاہور آئیں گی۔