Wednesday, April 24, 2024

آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
May 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت میں دائر کردہ درخواست میں آصف زرداری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرے۔

قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کرلیا

راولپنڈی (92 نیوز) جعلی بینک اکائونٹس کیس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کرلیا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں  آصف علی زرداری کی  پیشی کا وقت اور تاریخ تبدیل کردی گئی۔

 زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کا ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن ‏گیا

نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو 9 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ آصف زرداری کو پہلے 11 مئی کو طلب کیا گیا تھا رمضان کی وجہ سے دن اور وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دیے۔ نیب نے متعلقہ کیس میں احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔