Friday, April 26, 2024

آصف زرداری نے جمہوریت کیلئے کوئی خطرہ محسوس کیا تو وہ نوازشریف سے بات چیت کر سکتے ہیں: مولا بخش چانڈیو

آصف زرداری نے جمہوریت کیلئے کوئی خطرہ محسوس کیا تو وہ نوازشریف سے بات چیت کر سکتے ہیں: مولا بخش چانڈیو
May 24, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری نے جمہوریت کے لئے کوئی خطرہ محسوس کیا تو وہ نوازشریف سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان مفاہمت اور دوستیوں کے واسطے دے کر لندن میں موجود ہیں اور ان کا اپنا معجزہ ہوتا ہے۔ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی جانب سے لگائی گئی پانی کی سبیل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی اچھائی نہیں کی بلکہ وہ اپنے اقدامات سے جمہوریت کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے لیکن سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے۔ لندن میں وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مفاہمت اور دوستیوں کے واسطے دے کر وہاں موجود ہیں۔ اگر آصف زرداری نے جمہوریت کے لئے کوئی خطرہ محسوس کیا تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں وہ لوگ شامل ہیں جو اپنے گھروں میں بھی الیکشن ہار چکے ہیں اور وہ یہ سمجھہ رہے ہیں کہ اگر آمریت آگئی تو ان کی اہمیت بڑھ جائے گی لیکن اب حالات ایسے نہیں ہیں اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔