Friday, May 17, 2024

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ریفرنسز میں بریت کی استدعا کر دی

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ریفرنسز میں بریت کی استدعا کر دی
November 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکائونٹس کے مزید ریفرنسز میں دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔

دوران سماعت نیب نے موقف اختیار کیا کہ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ نئے آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن نہ ہونے سے ہمارا کام بہت متاثر ہو رہا ہے۔ اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں۔ نیب نے جواب میں توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے۔ آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اسلام آباد احتساب عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔