Friday, April 26, 2024

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
April 7, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔

سابق صدر کے  وکلاء کی جانب سے 17 اپریل کی مہلت دینے کا خط نیب کو موصول  ہو گیا جس پر نیب کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا  ۔

ادھر آصف زرداری اور فریال تالپور کی کل احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔