Sunday, September 8, 2024

آصف زرداری نے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

آصف زرداری نے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
September 18, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج ہو گیا ۔ آصف زرداری کی جانب سے دفعہ 25 اے ٹی سی کے تحت تین اپیلیں دائر کی گئیں ہیں۔

 ان اپیلوں میں ایک درخواست پرویز مشرف، دوسری رفاقت حسین، تیسری اعتزاز شاہ کے خلاف دائر کی گئی۔

اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی میں عدالت نے نرم سزائیں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر پی او سعود عزیز نے سکیورٹی پلان میں تبدیلیاں کی ہیں۔

جب کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ فیصلہ شواہد کو مد نظر رکھ کرنہیں کیا گیا۔

اس معاملے پر سابق صدر جنرل مشرف کو بھی سزا دینے کی استدعا کی گئی ۔

اپیلیں دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق چیئر مین سینٹ نیربخاری کا کہنا تھا کہ شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد بلاول اور زرداری کی طرف سے اپیلیں دائر کی جائیں گی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مشرف کے مفرور ہونے پر کیس کو الگ کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ مشرف کو سزائے موت اور باقی جرائم میں بھی سزا دی جائے ۔