Monday, September 16, 2024

آصف زرداری نے بھی وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کردیا

 آصف زرداری نے بھی وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کردیا
April 20, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلزپارٹی نے نوازشریف کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔۔۔۔۔ آصف زرادری کہتےہیں کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے ۔ شرم آنی چاہیے کس بات کی مٹھائی کھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ اس قوم کو کبھی بھی ججز سے انصاف نہیں ملا۔ سپریم کورٹ جو نہ کر سکی وہ کیا وزیراعظم کے ماتحت 19 گریڈ کے افسر کریں گے؟ ۔۔ پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ میاں صاحب شریف نہیں۔ آصف علی زداری نے کہا  کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ آئیں اور ہمارے ساتھ چلیں، قانون سازی کریں گے اور پھر سپریم کورٹ جائیں گے لیکن انہوں نے ہماری بات نہ مانی، وہ ناتجربہ کار سیاستدان ہیں۔ پی پی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ تین ججوں کا فیصلہ ناقص ہے ۔ ان ججوں کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہوگا۔ جے آئی ٹی بنانا نواز شریف کو راہ فرار دینا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا ۔