Friday, April 26, 2024

آصف زرداری نے اہم سیاسی رہنماؤں کوبدھ کے روز ظہرانے پر مدعو کرلیا

آصف زرداری نے اہم سیاسی رہنماؤں کوبدھ کے روز ظہرانے پر مدعو کرلیا
March 30, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین وسابق صدرآصف علی زرداری نےیمن کی موجودہ صورتحال پرسیاسی رہنماوں کوبدھ کےروزظہرانےپرمدعوکرلیا۔ شریک چیئرمین پی پی وسابق صدرآصف علی زرداری نےیمن کی صورتحال کےپیش نظرسیاسی رہنماوں کوظہرانےپرمدعو کرنےکافیصلہ کیاہے۔ ظہرانےکی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں ہوگی۔ ظہرانےمیں متحدہ قومی موومنٹ،جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی،جمعیت علمائےاسلام،مسلم لیگ ق کےرہنماوں سمیت اسرارزہری کوبھی مدعوکیاگیا ہے۔ ظہرانےمیں اےاین پی کےسربراہ اسفندیارولی اورمسلم لیگ ق کےصدرچوہدری شجاعت حسین خصوصی طورپرشرکت کریں گے۔