Thursday, April 18, 2024

آصف زرداری نہ صادق رہیں گے نہ امین ، خرم شیر زمان ‏

آصف زرداری نہ صادق رہیں گے نہ امین ، خرم شیر زمان ‏
April 4, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری نہ صادق رہیں گے اور نہ امین۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ قوم تیاری کر لے ، اچھی خبریں آنے والی ہیں ۔

خرم یر زمان نے کہا کہ آصف زرداری نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، آج کا سورج ان کی چیخوں سے غروب ہوگا، خورشید شاہ سندھ کے امیر ترین شخص کیسے بن گئے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک میٹر ریڈر اتنا امیر کیسے بن گیا؟ ، جے آئی ٹی کو اسکول کی کتابوں کا حصہ بنا دینا چاہیے، طلبہ کو بتانا چاہیے کہ سیاستدان ملک کو کیسے لوٹتے ہیں۔