Tuesday, May 21, 2024

آصف زرداری نواز اور شہباز ہی نہیں پورا معاشرہ ہی چور ہے ، شیخ رشید

آصف زرداری نواز اور شہباز ہی نہیں پورا معاشرہ ہی چور ہے ، شیخ رشید
October 3, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری نواز اور شہباز ہی نہیں پورا معاشرہ ہی چور ہے جن کےآخری دن چل رہے ہیں ۔ وزیر ریلوے نے کینٹ اسٹیشن پر نئی واشنگ یارڈز اور نئی مال برادار ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی لانگ مارچ نہیں ہو گا۔ نہیں چاہتے کہ مولویوں کو ڈینگی ہو۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہا کہ ان سے تھوڑے پیسے لیکر چھوڑ دو۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان چین جا رہے ہیں ، ایم ایل ون ٹریک کے پروجیکٹ پر دستخط ہوں گے۔ مسافر سات گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ سکیں گے۔ ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔