Thursday, March 28, 2024

آصف زرداری مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آصف زرداری مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
July 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سابق صدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے آصف زرداری کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ احتساب عدالت نے پارک لین اسکینڈل اورجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو مزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔  زلزلہ متاثرین کی امداد کے غبن پرآصف زرداری نے کہا غیرملکی امداد اسٹیٹ بینک میں آتی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا  ،  نیب نے آصف زرداری کے مزید 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پروڈکشن آرڈرز کے باعث تفتیش متاثرہوتی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔ عدالت نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کرتے ہوئے 29 جولائی کودوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ سماعت میں وقفے کے دوران آصف زرداری اورآصفہ بھٹو میں ملاقات ہوئی ایک گھنٹہ رہنے والی ملاقات میں راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے ۔آصفہ بھٹو نے احاطہ عدالت کے ساتھ ساتھ حوالات میں بھی ملاقات کی ۔ قبل ازیں آصف علی زرداری احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی ،  لندن امداد سے متعلق سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا یہ معاملہ انکی سمجھ سے بالا ہے کیوں کہ غیرملکی امداد تو اسٹیٹ بینک میں آتی ہے۔ ناصربٹ کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے برجستہ کہا کہ وہ ایسا کام نہیں کرتے۔